اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے بہادر جوانوں نے مشرقی غزہ کی التفاح کالونی میں ایک گوریلا کارروائی میں اسرائیل کے آٹھ فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ التفاح کالونی میں غزہ میں گھسے اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ فوجی جنہم واصل ہو گئے۔ مجاھدین نے RPG29 راکٹوں اور "شیزاریٹ” بموں سے اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹرک مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار آٹھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ادھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور مجاھدین کے درمیان جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں بئر سبع اور ھداسا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
