مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین’’اونروا‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی حکومت نے بمباری سے متاثرہ مکانات کی تعمیر ومرمت کی مد میں 06 لاکھ 67 ہزار 199 امریکی ڈالر کے برابر رقم عطیہ کرنے کااعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی جانب سے کچھ رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ بقیہ رقم آئندہ چند روز میں وصول ہوجائے گی۔ رقم کی منتقلی کے لیے مقامی بنکوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔جاپان سے وصول کی جانے والی امدادی رقم سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو کا کام کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ رقم فلسطینی خاندانوں میں تقسیم بھی جائے گی تاکہ وہ خود سے بھی اپنے مکانات کی تعمیر کرسکیں۔
خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں 2311 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات تباہ یا ناقابل استعمال ہوئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین