• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صہیونی جارحیت سے 02 لاکھ 18 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے

اتوار 17-08-2014
in غزہ
0
plf homeless
0
SHARES
0
VIEWS

 

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسط جولائی کے بعد غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی فوجی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 02 لاکھ 18 ہزار فلسطینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو خوراک، ادویات، پینے کا صاف پانی اور موسم کی ضروریات کے حوالے سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق "اوچا” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گھروں سے محروم ہونے اور بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے دو لاکھ اٹھارہ ہزار باشندے اقوام متحدہ کے زیرانتظام 87 اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں ایک لاکھ فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ ان کی آباد کاری اسی وقت ممکن ہوگی جب ان کے گھر دوبارہ تعمیر کیے جاسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کشی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 230 اسکول بھی تباہ کیے گئے۔ جن میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا” کے 90 اسکول بھی شامل ہیں۔ ایجنسی کے زیرانتظام 25 اسکول مکمل طور پر زمیں بوس کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے 17 ہزار خاندانوں کی فوری ضروریات کے لیے کم سے کم 68 ملین امریکی ڈالر کی رقم درکار ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.