• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

یورپی یونین کا غزہ کی پٹی کے لیے فوری امداد کی فراہمی پر زور

پیر 01-09-2014
in غزہ
0
plf aidsupply
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی یونین نے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کا گذشتہ روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ سے متلق کئی اہم فیصلے بھی صادر کیے گئے۔ انہی فیصلوں میں عالمی برادری اور تمام یورپی ملکوں پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کے لیے کوششیں تیز کریں۔

اجلاس کے آخر میں جاری اعلامیے میں مصر اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے امدادی قافلے اور وفود غزہ داخل ہونے سے نہ روکیں اور غزہ کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طورپر ختم کیا جائے۔ تاکہ جنگ سے تباہ حال شہریوں کی دوبارہ آباد کاری اور بحالی کی سرگرمیاں ‌تیز کی جا سکیں۔

بیان میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا احترام کرنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں، حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز زبان کے استعمال سے سختی سے گریز کریں۔ تاکہ جنگ بندی کی فضاء قائم کی جا سکے۔ یورپی یونین نے فلسطین۔ اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی جلد بحالی پر بھی زور دیا اور کہا کہ یورپ مسئلے کے پرامن حل کے لیے ہونے والی مساعی کا خیر مقدم کرتا رہے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.