• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش، غزہ حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل

اتوار 12-08-2018
in غزہ
0
0Pala11677
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تاجر ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تاجر ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی الحایک نے کرم ابو سالم گذرگاہ کو فوری طورپر کھولنے اور تجارتی سامان کی ترسیل پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں الحایککا کہنا تھا کہ کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے عوام حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش کے باعث غزہ کے عوام کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ گذرگاہ کی بندش سے عام شہری اور تاجر برادری دونوں ہی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی پر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے غزہ کی واحد تجارتی راہ داری کرم ابو سالم کو دو طرفہ تجارتی ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔ یہ گذرگاہ بدستور بند ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ایندھن سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.