• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

چالان بل سسٹم کی بحالی، محصورین غزہ کے زخموں پر نمک پاشی!

ہفتہ 03-02-2018
in غزہ
0
0Pala10069
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے محصورین غزہ پرختم کردہ ایک سابقہ ٹیکس’چالان سسٹم‘ بحال کرکے ان کے زخموں پر نمک پاشی کی نئی کوشش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے یہ نوٹس ملا ہے کہ یکم فروری 2018ء سے غزہ کی پٹی کے عوام کو 16 فی صد چالان سسٹم کے تحت نیا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مقامی صحافی محمد ابو قمر نے سخت غم و غصے کے انداز میں کہا کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کا یہ نیا اقدام کسی صورت میں قبول نہیں۔ غزہ کے عوام اجتماعی طور پر فلسطینی اتھارٹی کے اس انتقامی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ فیس بک صفحے پر پوسٹ ایک بیان میں محمد ابو قمرنے کہا کہ وہ چالان بل سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے 14 سال سے زیراستعمال فون لائن ورک پری پیڈسسٹم میں تبدیل کررہے ہیں۔

شہریوں میں غم و غصہ کی لہر

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہزاروں موبائل صارفین کے نمبروں پر یہ پیغام پہنچا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے لیے چالان بل سسٹم بحال کردیا گیا ہے۔

غزہ کے عوام جو پہلے ہی بدترین معاشی استحصال اور اقتصادی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں نے چالان بل سسٹم کی بحالی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

غزہ کی پٹی کا کوئی ایسا طبقہ نہیں جس نے فلسطینی اتھارٹی کے اس انتقامی حربے کی کھل کر مخالفت نہ کی ہو۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے 2007ء میں غزہ کی پٹی میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کے بعد اہالیان پر عائد کردہ متعدد ٹیکس ختم کردیے تھے۔ ان میں بجلی، پانی، مواصلات، موبائل فون اور دیگر بنیادی اشیاء پر عائد کردہ ٹیکسز شامل تھے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے عوام سے ٹیکسوں کی چھوٹ اس لیے دی گئی تھی تاکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم حماس کے خزانے میں جمع نہ کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم

سوشل میڈیا پر ’اپنا بل الگ کریں‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلوگن کا مقصد چالان بل سسٹم کی بحالی کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس مہم کو بڑی تعداد میں شہریوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی فون سروس لینے سے انکار اور لائن کاٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف اجتماعی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی اور اس کی ماتحت کمپنیوں  کو غزہ کے غریب اور مفلوک الحال شہریوں کا مزید معاشی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieچالان بل سسٹم کی بحالی، محصورین غزہ کے زخموں پر نمک پاشی!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.