اسرائیل کے عبرانی ٹیلی ویژن 2 نے اپنی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویلڈنگ میں استعمال ہونے والے راڈز اور دیگر میٹریل پلائی بورڈز کے بڑے بڑے تختوں کے اندر چھپایا گیا ہے۔ جنہیں ایک ٹرک پر لاد کراردن کے راستے غزہ کی پٹی لے جایا رہا تھا۔ فوجیوں نے ٹرک ڈرائیور کوبھی حراست میں لے لیا ہے جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں سے تعلق رکھتا ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے بھاری مقدار میں الیکٹرانک آلات اور لوہے کی پلیٹیں بھی غزہ کی پٹی کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کو ویلڈنگ راڈز اور ویلڈنگ میں استعمال ہونے والے دیگر آلات کی فراہمی یہ کہہ کر بند کردی گئی تھی کہ فلسطینی مزاحمت کار ان آلات کو دیسی ساختہ راکٹوں کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین