• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

وفود کی غزہ آمد نے ثابت کر دیا مسئلہ فلسطین ساری امت کیلئے اہم ہے: اسماعیل ھنیہ

اتوار 02-12-2012
in غزہ
0
plf imp issue plf
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں مسلسل مختلف ممالک کے وفود کی آمد سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ امت مسلمہ کے ہاں مسئلہ فلسطین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے غزہ آنے والے وفود کے استقبال کو اپنے لیے سعادت قرار دیا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بالخصوص نوجوانوں کے وفود کا اہل غزہ سے یک جہتی کے لیے آنا فلسطینیوں کے لیے انتہائی امید افزا ہے۔انہوں نے یمن کے نوجوانوں کے وفد کے غزہ پہنچنے پر انتہائی پر جوش انداز میں انہیں مبارک باد دی اور القدس، مسجد اقصی اورفلسطین کی مدد و نصرت کے لیے ان کی مساعی کا شکریہ ادا کیا، اسماعیل ھنیہ نے دعا کی کہ اسی طرح کے نوجوانوں کی جدوجہد سے ایک دن مسجد اقصی اور القدس یہودی شکنجے سے آزاد ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ سن 2008کے آخر میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے دوران مصر نے بھی غزہ کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا تاہم اب چودہ تا اکیس نومبر کی صہیونی غارت گری کے دوران مصر نے غزہ کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہی وہ عظیم فائدہ ہے جو عرب بہار سے فلسطینیوں کو پہنچا ہے۔انہوں نے یمنی نوجوانوں کے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی آمد سے تین پیغام ملے ہیں ایک تو یہ کہ امت کے لیے مسئلہ فلسطین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے ، القدس کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور ہم پوری امت کی جانب سے امت کی اس میراث کا دفاع کر رہے ہیں۔ دوسرا پیغام یہ ہے کہ فلسطینیوںکو غزہ کے معرکے میں ملنے والی کامیابی دراصل پوری امت کی کامیابی ہے۔ جس کی ہم آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تیسرا پیغام یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس معرکے میں اہل فلسطین تنہا نہیں بلکہ امت کا بڑا حصہ اس کے ساتھ ہے۔ 

 بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.