• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’واپسی مارچ‘ کو جاری رکھنے پر تاکید

جمعہ 06-04-2018
in غزہ
0
0Pala10567
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے غزہ کے سرحدی علاقوں میں پُر امن فلسطینی مظاہرین کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ان پر فائرنگ کی۔

صیہونی فوجیوں نے جمعے کو غزہ کی سرحد پر جبالیا کیمپ کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی۔

فلسطینیوں کے مظاہرے گذشتہ جمعے سے جاری ہیں۔ گذشتہ جمعے کو بھی دسیوں ہزار فلسطینیوں نے یوم الارض کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پُرامن ریلی نکالی تھی اور اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے کہ ان پر صیہونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو ہزار دیگر کو زخمی کردیا۔

فلسطینی عوام تیس مارچ کو ہر سال یوم الارض کی مناسبت سے ریلی نکالتے ہیں۔تیس مارچ انیس چھہتر کو صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی زمینوں کو زیادہ سے زیادہ قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور وہاں صیہونی بستیاں تعمیر کرکے فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب بگاڑنے اور فلسطینی علاقے کو صیہونی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ سرزمین فلسطین کے بیشتر علاقوں پر اپنا قبضہ مستحکم ۔

اس درمیان واپسی مارچ کی بین الاقوامی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نے واپسی کے حق نامی مارچ کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمینوں میں واپس آنے کے لئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

واپسی مارچ کی بین الاقوامی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ عامر شریتح نے کہا کہ ‏‏غزہ کے ہزاروں افراد اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب فلسطینی بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک کے پروگراموں کے ڈائریکٹر عائد ابو قطیش نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی دوسری تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک تقریبا دوہزار فلسطینی بچے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کا قتل کرنے والے کسی بھی صیہونی فوجی کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی ہے فلسطینی بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک کے مذکورہ عہدیدار نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسرائیل ہر سال سات سو فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلاتا ہے کہا کہ اسرائیل انتفاضہ دوم کے آغاز سے اب تک چودہ ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرچکا ہے جن میں تین سوپچاس بچے ابھی بھی صیہونی جیلوں میں بند ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.