مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال کی ملکیت میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جمال خاشقجی نے بتایا کہ مصری حکومت نے حال ہی میں رفح گذرگاہ کو زیادہ اوقات کے لیے کھلا رکھنے کے معاملے پر فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی بات چیت کی ہے۔
ٹیوٹرپراپنے ایک مختصربیان میں جمال خاشقجی کا کہنا تھا کہ انہیں مصدقہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ مصری حکومت مرحلہ وار طریقے سے رفح گٓذرگاہ کو کھولنے کے لیے تیاری کررہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو دورہ ریاض کی دعوت کی خبریں بھی چل رہی ہیں۔ اگرچہ سعودی حکومت کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم مبصرین کے خیال میں سعودی حکومت نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔
مصری حکومت کی جانب سے رواں ہفتےکے دوران رفح گذرگاہ کو دو دن کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا ہم جزیزہ سینا میں ہونے والے ایک پرتشدد واقعے کے بعد گذرگاہ کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
