• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر رفح گذرگاہ کودو طرفہ ٹریفک کے لیے مستقل بنیادوں پرکھول دے: یو این

جمعہ 12-06-2015
in غزہ
0
plf on-perminent-basis
0
SHARES
2
VIEWS

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور مصرکے درمیان رابطے کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ "رفح” کو کھولنے کے مصری اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور قاہرہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گذرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ "نیکولائے ملاڈینوف” نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ مصری حکام نے 13 تا 15 جون کو تین روز کے لیے رفح گذرگاہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک خوش آئند مگر نا مکمل فیصلہ ہے۔ ہم مصری حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رفح گذرگاہ ہو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے منظم انداز میں کھولے تاکہ غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیوں اور بند راستوں کو کھولا جانا ضروری ہے۔ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور محصورین کو سہولیات فراہم کرنے میں مصر اہم کردار اد کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکام کی جانب سےگذشتہ دنوں یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ رفح گذرگاہ کو تیرہ، چودہ اور پندرہ جون کو دونوں طرف کی آمد ورفت کے لیے کھولا جائے گا۔ اس سے قبل رفح گذرگاہ کئی ماہ سے بند چلی آ رہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں سیکڑوں افراد بیرون ملک جانے سے محروم رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں رفح گذرگاہ کی بندش پرقاہرہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.