مرکزاطلاعات فلسطین کے ذریعے کے مطابق مصری بحریہ کی کشتیوں نے رفح کے قریب سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی کا تعاقب کیا اور اسے غزہ کی پٹی میں ساحل تک اس کا پیچھا کرتے رہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مصری فوجی کشتیوں نے جمال بصلہ نامی ایک فلسطینی ماہی گیر کی چھوٹی کشتی کاتعاقب کیا۔ مصری کشتی کی جانبسے تعاقب کے وقت فلسطینی پولیس اور بحریہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ مصری کشتی اپنی سمندری حدود سے نکل کر فلسطینی سمندری حدود میں کھڑی ہوگئی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا مصری بحریہ کی جانب سے فلسطینی سمندری حدود کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے۔فلسطین یا مصر کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ رد عمل ظاہر نہیں کیاگیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین