مصری خفیہ ایجنسی کے افسران آئندہ ہفتے غزہ کے دورے کے دوران یاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی غیر قانونی محاصرہ ، غزہ کی خستہ صورتحال اور رفاح سرحد کھولنے سے متعلق اقداما ت اور جائزے لے لئے 6 افسران پر مشتمل مصری انٹیلی جنس کا وفد آئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کرے گا جہاں وہ اسرائیل دہشتگردی کے خلاف پرسرپیکار اسلامی مزاحمتی تنظیم "حماس ” کے رہنماوں سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل مصری وفد نے غزہ کے مغربی علاقے میں اسلامی مزاحمتی تنظیم "حماس ” کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان، اسلامی جہاد کے رہ نما، عوامی محاذ اور جمہوری محاذ کی قیادت بھی موجود تھی جبکہ مصری وفد میں جنرل انٹیلی جنس کے سیکرٹری میجر جنرل ایمن بدیع اور انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل احمد عبدالخالق موجود تھے۔
ملاقات میں غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے اور اس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں، غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاج، حق واپسی کی تحریک اور رفاح سرحد کی بندش کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مصری انٹیلی جنس وفد نے رفاح سرحد کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی