(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 13 سال سے اسرائیلی بربریت کے تحت غیرقانونی ناکہ بندی کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی واحد گزرگاہ رفاح بارڈر کو مصری حکام نے آج سے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز مصری حکام نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کی واحد بین القوامی گزرگاہ رفاح کو پیر کے روز سے دوطرفہ آمدورفت کیلئے غیرمعینہ مدت کےلئے بند کیا جارہا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہےکہ کل ایک روز تک بند رہنے کے بعد ممکناء طورپر منگل سے رفاح گذرگاہ کو دوبارہ کھولاجاسکتا ہے تاہم یہ حتمی نہیں ہے، رفح گذرگاہ کی بندش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خیال رہےکہ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کے بین الاقوامی دنیا سے رابطے کا واحد زمینی راستہ ہے مگر مصرکی طرف سے اسے زیادہ تر بند رکھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ اور مصر کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طے پایا تھا جس میں رفح گذرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔