فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینی انتفاضہ کی تحریک کو تیز کردیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی آپریشنز کی تعریف کی اور مسلم مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے حکمت عملی کے طور پر مزاحمتی آپریشنز میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل کی جارحانہ پالیسی کے خلاف تمام فلسطینی گروپوں کی قوتیں یکجا کرنے کا مطالبہ کیا۔غزہ میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں مزاحمتی تحریکوں نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو ختم کرنے اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے کارکنان کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزاحمتی تحریکوں نے مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں اور عرب شہریوں کے تعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کا فلسطینی زمین پر کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق فلسطینیوں رکھنے والے فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کی کوششوں کی تحسین کی۔