• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

محمود عباس نے اہالیان غزہ کا گلا گھونٹ دیا، انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا:الزاھار

اتوار 15-03-2015
in غزہ
0
plf bear-the-consequences
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس نے غزہ کے عوام کا گلا گھونٹ کران کا جینا اجیرن بنا دیا ہے لیکن انہیں اپنے کیے کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الاقصیٰ ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے لاکھوں شہریوں کا محاصرہ مزید سخت کردیا لیکن ہم صدر عباس کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس اور ان کی جماعت کے بعض لوگ غزہ کی پٹی میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں بھی ملوث ہیں۔ حماس اس حوالے سے جلد ہی حقائق قوم کے سامنے رکھے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ اوسلومعاہدے کی پیداوار نے قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ فلسطینی تحریک مزاحمت نے جو کامیابیاں حاصل کی تھیں انہیں بھی برباد کردیا گیا۔ ان کا اشارہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب تھا جس کا قیام سنہ 1993 ء میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طے اوسلو معاہدے کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔

ایک دوسرےسوال کے جواب میں ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس نے اسرائیل اور صدر محمود عباس کی ملی بھگت سے غزہ کی پٹی کے خلاف ہونے والی کئی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ہم غزہ کے عوام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی جانب سے طویل جنگ بندی نہ ہونے پر اسرائیل سخت پریشان ہے اور جنگ بندی کو وسعت دینے کے لیے طرح طرح کی پیشکشیں کررہا ہے۔ تاہم فلسطینی عوام ایسی کوئی پیش کش قبول نہیں کریں گے جس میں ان کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.