غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمہوری محاذ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے محصور عوام پر فلسطینی اتھارٹی کی پابندیاں انتقامی کارروائی ہیں۔ فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے بھی غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔جمہوری محاذ کے مطابق فلسطین میں عام انتخابات کےانعقاد اورÂ قومی یکجہتی کے لیے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد ناگزیر ہے۔ تمام فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اتفاق رائے کے تحت فیصلے کرنا چاہئیں۔