(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) بین القوامی شہرت یافتہ مصری ڈاکٹرز اور سرجنز پر مشتمل وفد فلسطین کے محصور شہر غزہ پہنچ گیا ، وفد اسرائیلی فوجیوں کی درندگی سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی طبی امداد میں مصروف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین القوامی شہرت یافتہ سرجن ڈاکٹر ہشام فرہود کی سربراہی میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے شہریوں کی طبی امداد کیلئے ہ مصری ڈاکٹرز اور سرجنز پر مشتمل وفد پیر کے غزہ پہنچا ہے جہاں وہ اسرائیلی بربریت کے باعث زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی سرجریز میں مصروف ہے ۔
وفد کے سربراہ ڈاکٹر ہشام فرہود کا کہنا ہے کہ غزہ آنے والا طبی وفد آرتھوپیڈکس کے شعبے میں ایک اعلی سطحی مشاورتی وفد ہے جو حادثات ، فریکچر اور اینڈوسکوپی کے آپریشن میں مہارت حاصل رکھتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ 14 رکنی وفد غزہ میں ایک ہفتہ قیام کرے گا اور اس دوران درجنوں فلسطینیوں کی سرجریز کی جائیں گی ۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے مصری وفد کے ساتھ اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ مصر محصورین غزہ کی طبی امداد جاری رکھے گا ۔