غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی مشرقی علاقے خان یونس میںÂ لاکھوں فرزندان توحید نے عظیم حق واپسی مارچ میں جمعہ کی صبح عید الفطر کی نماز ادا کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاکھوں فلسطینی مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی اور نکبہ کے خلاف غزہ کی سرحد پر نکالے گئے عظیم حق واپسی مارچ میں نماز عید الفطر ادا کی۔عظیم حق واپسی مارچ میں مرد ، خواتین ، بچوں سمیت فلسطینی مزاحتمی تحریکوں کے قائدین نےÂ نماز عیدالفطر ادا کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے مشرقی غزہ میں عظیم حق واپسی مارچ کے پر امن مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور اہم اپنا حق واپسی حاصل کر کے رہیں گے۔
خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ غزہ کے گرد قائم کردہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے Â فلسطینی عوام کی Â شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسرائیل ہی اس کا ذمہ دار ہے۔