غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے کل بدھ کو غزہ کی پٹی کے میں بندرگاہ پر کھڑی کشتیوں پر بمباری کے ساتھ شمالی غزہ مزاحمتی مراکز پر بھی بمباری کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ بندرگاہ پر کشتیوں پر تین میزائل داغے۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کشتیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد کشتیاں تباہ ہوگئی تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر غزہ میں انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کے رجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کو خوف وہراس میں ڈالنے کے لیے ان کی کشتیوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
ادھر شمال مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے ایک مزاحمتی مرکز پر بھی بمباری کی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔