(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے بربریت کا ایک اور مظاہرہ۔ہتھکڑیوں میں محبوس فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج درندگی اور بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے،گزشتہ روز جمعہ کی شام ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ہتھکڑیوں میں قید ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زخمی کیے جانے والے فلسطینی نوجوان کو نا معلوم مقام سے گرفتار کر کے جائے وقوع پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد اس پر فائرنگ کر دی گئی۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔