(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی افواج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری،برطعہ نامی علاقے میں گھس گئے،گھروں میں تلاشی لی اور توڑ پھوڑ کی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کے روز اسرائیلی افواج نے برطعہ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی اور مختلف گھروں کی تلاشی لی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجی برطعہ کے مشرقی علاقے میں واقع گھروں میں گھس گئے اور وہاں کے مکینوں سے بدتمیزی کی اور سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھروں میں موجود لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی اور واپس جاتے ہوئے علاقے کے مشرقی اور مغربی دونوں جانب بیرئیر بھی لگائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج کا مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھر چھاپا مارنا اور ان کو ہراساں کرنا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔