(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کا سلسلہ جاری،غزہ پٹی کے شمال میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کردی،نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے،آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ بارڈر کے شمالی علاقے میں فلسطینی نوجوان پر اس وقت گولیاں برسا دیں جب وہ سرحدی باڑ کے پاس موجود تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کے جسم میں 3 گولیاں پیوست ہیں اور اس کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا ہے جہاں اسکی حالت تاحال خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ زخمی نوجوان اسرائیلی فوج کو گزشتہ روز غزہ کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملوں میں مطلوب تھا۔