(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہ آسکی،پیر کے روز الخلیل کے شمالی قصبے بیت عمر میں فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان گرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج صبح سویرے بلڈوزر کے ہمراہ بیت عمر قصبے میں پہنچ گئی اور اور زیر تعمیر مکان مسما ر کرنا شروع کر دیا جو کو محمد صبارنہ نامی فلسطینی شہری کی ملکیت تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قرب و جوار میں موجود فلسطینی زمینوں کو بھی بلڈوزر کی مدد سے ہموار کر دیا۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی حکام مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تعمیراتی پرمٹ نہ ہونے کا جواز بنا کر اکثر و بیشتر فلسطینی گھر مسمار کرتے رہتے ہیں۔