غزہ کی وزارت صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے تمام ہسپتالوں میں ادویات اور تیل کی کمی کی وجہ سے تمام غیر ضروری سرجریوں کو فوری طور پر روک دیں گے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جمعہ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور تیل بھی ضرورت سے کم مقدار میں موجود ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ فلسطینی میں متحدہ عبوری حکومت کے قیام کے بعد بھی غزہ میں ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کی جانب سے غیر اہم سرجریوں کو روکنے کا فیصلہ ادویات اور تیل کی موجودہ صورتحال کو دیکھنے کے بعد ایک ہنگامی منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔
