(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی نیوی کا ایک دفعہ پھر بربریت کا مظاہرہ،فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر براہ راست فائرنگ کردی۔
مقامی ذرائع سے دستیاب ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے روزگار کے لیے کھلے سمندر میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی نیوی نے براہ راست فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شمالی غزہ کی ساحلی پٹی سے تین میل دور پیش آیا،جہاں فلسطینی ماہی گیروں کشتیاں شکار کے لیے موجود تھیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں پر ہر طرف سے حصول روزگار کے در بند کردیے گئے ہیں اور جب وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لیے کھلے سمندر کا رخ کرتے ہیں تو اسرائیلی نیوی سمندری پابندیوں کا بہانہ بنا کر ان پر کھلے عام فائرنگ کرتی ہے جس کی وجہ سے متعدد فلسطینی ماہی گیر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔