• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی شرائط پر جنگ بندی اسرائیل کی شکست ہے: یووال

جمعہ 29-08-2014
in غزہ
0
plf ceasfiredefeat
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شن بیٹ” کے سابق چیف "یووال ڈیسکن” نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے قاہرہ میں جنگ بندی بات چیت کے دوران تمام باتیں فلسطینی مزاحمت کاروں کی تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ کیا ہے جو صہیونی ریاست کی شکست کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی فلسطینی شرائط مان کر اسرائیلی حکومت نے خود یہ تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کا موقف درست ہے اور اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر حملہ ایک بڑی غلطی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” کے اپنے صفحے پر پوسٹ ایک بیان میں مسٹر ڈیسکن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں گو کہ یہودی آباد کاروں کو قدرے سکون کا سانس لینے کا موقع ملا ہے لیکن اسرائیل کی مجموعی آبادی کے ذہن میں یہ بات یقین کی حد تک موجود ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ان کی شرائط کے مطابق جنگ بندی گھاٹے کا سودا اور اسرائیل کی شکست کے مترادف ہے۔

انہوں‌ نے استفسار کیا کہ جنگ بندی کس چیز پر کی گئی ہے؟ اسرائیلی حکومت نہ تو فلسطینی مزاحمت کاروں کو غیرمسلح کرسکی، نہ ان کے راکٹوں کے بارے میں کوئی حد مقرر کرنے کے لیے دباو ڈال سکی اور نہ ہی غزہ کی پٹی میں موجود ان سرنگوں کو تباہ کرنے کا کوئی لائحہ عمل دے سکی جو صہیونی فوجیوں اور حیفا جیسے شہروں تک راکٹ حملوں کا اہم مرکز سمجھی جاتی ہیں۔

یووال ڈیسکن کا کہنا تھا کہ پورے اسرائیل میں یہ تاثر عام ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کرکے ایک بڑی غلطی کی تھی لیکن اسرائیل حکومت نے جن شرائط کے تحت جنگ بندی کی ہے اس نے شکست پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا مورال کم ہوا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.