• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار غزہ کی پٹی میں تخریب کاری میں ملوث

جمعرات 11-06-2015
in غزہ
0
plf athority-involved
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے دہشت گردی اور علاقے میں بد امنی پھیلانے کی کئی خطرناک سازشیں ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان سازشوں کے پس پردہ مغربی کنارے کی بعض سیاسی اور سیکیورٹی شخصیات ملوث ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں امن وامان کو تباہ کرنے کے لیے بعض سیاسی اور سیکیورٹی شخصیات کے ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے تفتیش کے دوران پتا چلایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بد امنی پھیلانے میں فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ بعض شخصیات ملوث ہیں۔ جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے غزہ کے امن وامان کوتباہ کررہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سازشی عناصرکی جانب سے بعض علاقائی اور غیرملکی تخریب کار گروپوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں بد امنی اور دہشت گردی کی اسکیمیں تیار کی گئی ہیں۔ ان سازشوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے ہموار ہونے والی فضاء کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مئی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے الشجاعیہ چوک میں ایک مشتبہ کار قبضے میں لی جس میں دھماکہ خیز مواد بھرا گیا تھا اور اسے عین اس وقت دھماکے سے اڑانا تھا جب وہاں سے "وی آئی پی” نقل وحرکت ہونا تھی لیکن سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکےتخریب کاری کی اس بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سازش میں ملوث ایک 55 سالہ نعیم دیب ابو فول نامی تخریب کار کو حراست میں لیا گیا ہے جس نے بتایا کہ اسے  فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ادارے کے ایڈوائرز جنرل سامی نسمان کی ہدایت پر غزہ کی پٹی میں بدمنی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے غزہ کی پٹی میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلانے کا اعتراف کرتےہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا کرنے کی ہدایت فلسطینی اتھارٹی کےوزیر مذہبی امور محمود الھباش بے دی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.