• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی کے بنک نے غزہ کے یتیموں اور بیوائوں کے اکائونٹ بند کردیے

جمعرات 14-05-2015
in غزہ
0
plf closed-accounts
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام ایک بنک کی غزہ کی پٹی میں قائم برانچوں نے یتیم بچوں، غریب اور بیوہ خواتین کے بنک کھاتے بند کردیے ہیں جس پر متاثرہ شہری سراپا احتجاج ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں یتیم اور بیوہ خواتین کی بہبودکے لیے قائم کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی بنک کی غزہ کی تمام برانچوں نے یتیموں اور بیوہ خواتین سمیت سیکڑوں غریب شہریوں کے بنک اکائونٹس بند کردیے ہیں اور ان اکائونٹس کے ذریعے انہیں ملنے والا وظیفہ بھی بند ہوگیا ہے۔

فلسطینی بنک کی جانب سے غریب اور ضرورت مند شہریوں کے بنک اکائونٹس بند کیے جانے کےخلاف غزہ کی پٹی میں بنک کے مرکزی دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں سیکڑوں بچوں، خواتین اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں سیکڑوں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین سمیت کئی غریب گھرانوں کو مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر وظائف جاری کیے جاتے ہیں۔ ان کے بنک اکائونٹس بند ہونے سے انہیں ملنے والی امداد بھی رک گئی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں یتیم بچوں کو ماہانہ 50 ڈالر وظیفہ دیاجاتا ہے جو آج تک فلسطینی بنک ہی کے ذریعے انہیں ملتا رہا ہے لیکن بنک میں ان کے کھاتے بند ہونے کے بعد ان کے وظائف بھی بند ہوگئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.