• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل سے مل کرغزہ میں بدامنی پھیلانے کی سازش بے نقاب

اتوار 15-03-2015
in غزہ
0
plf gaza-conspiracy-uncovered
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی وزارت داخلہ کے حکام نے ایک تازہ سازش کا انکشاف کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی دشمن کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف بغاوت شروع کرنے اور شورش پھیلانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سامنے آنے والی اہم دستاویزات اور سازش کے طشت ازبام ہونے پراسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سازش کو نہایت خوفناک قرار دیا ہے۔

غزہ وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے منکشف کی گئی اس سازش میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیل نے مل کر غزہ کی پٹی میں فلسطینی تحریک مزاحمت کو کچلنے کی سازش تیار کی تھی۔

اس سازش کے سامنے آنے کے بعد حماس کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس غزہ کی پٹی میں بد امنی پھیلانے کی سازش سے فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کےدرمیان گہرے سیکیورٹی تعاون کا صاف اظہار ہو رہا ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بدامنی پھیلانے کی سازش کے سامنے آنے پر تحریک فتح کا رد عمل جذباتی نوعیت کا ہے۔ فتح کی اس جذباتیت کی حقائق اور براہین کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہم حقائق کے ساتھ یہ ثابت کررہے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے خلاف ایک گہری اور نہایت خطرناک سازش تیار کی تھی۔

غزہ وزارت داخلہ نے کچھ تخریب کار عناصر کو بھی حراست میں لیا ہے جنہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بد امنی پھیلانے پرمامور کیا گیا تھا۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قیادت کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا تھا اور اس ہدف کے لیے وہ غزہ کی پٹی میں بم دھماکوں کی تیاری کررہے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.