• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی کی اجارہ داری کے خلاف غزہ کی پٹی میں ہزاروں افراد کا مارچ

جمعہ 05-06-2015
in غزہ
0
plf thousands-march
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے انہیں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کے خلاف جمعہ کے روز ہزاروں افراد نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے دو ملین انسانوں کے ساتھ امتیازی برتائو بند کرے اور جنگ سے تباہ حال علاقے کے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی کال سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں نماز جمعہ کے اجتماعی کے بعد ایک بڑی ریلی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کیمپ کی جامع مسجد خلفاء الراشدین سے نکلی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور مخلوط قومی حکومت کے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نوکا عمل آگے بڑھانے کے موثراقدامات کریں اور فلسطینی سیاسی جماعتوں کے ساتھ طے پائے مفاہمتی معاہدے کو عملی شکل دیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما محمد ابو عکر کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کا پہلا کام یہ ہے کہ وہ قوم کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرے اور قومی مفاہمتی معاہدے کی شرائط کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے عوام کو ایک نظر سے دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت تشکیل پائے ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے مگراس کے باوجود نہ تو غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل شروع ہوسکا اور نہ ہی غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کیا جاسکا۔ قومی حکومت کےقیام کے باوجود فلسطینی عوام کے مسائل پہلے سے مزید کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.