مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے وزیرداخلہ ایاد البزم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے اتوارکے روز غزہ کی پٹی میں مجاھدین کےزیراستعمال پانچ کاروں کو دھماکوں سے اڑانے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جامہ تحقیقات کے بعد ہی بتایا جائے گا کہ آیا اس کارروائی میں کون ملوث ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کو علی الصباح نامعلوم افراد نے غزہ میں الشیخ رضوان کے مقام پر حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نمائوں کی پانچ گاڑیوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا گیا تھا جس کے نتیجےمیں دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئی تھیں۔
حماس اور اسلامی جہاد اور ان کے عسکری گروپوں نے بھی گاڑیوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین