• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے معتمرین کے لیے رفح بارڈر کو دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان

ہفتہ 05-04-2014
in غزہ
0
plf Rafa
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکام نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی راہداری رفح کو اتوار اور پیر کے روز دو دن تک معتمرین کی آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر امور کے ڈائریکٹر جنرل ماھر ابو صبحہ نے بتایا کہ غزہ سے عمرہ کی ادائی کے لیے  760  افراد پر مشتمل چھٹا گروپ مکہ مکرمہ روانگی کے لیے تیار ہے۔ مصری حکام کی جانب سے بھی معتمرین کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے لیے کل اور پرسوں دو ایام میں رفح بارڈر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری بارڈر حکام سے بات چیت جاری ہے۔ توقع ہے کہ منگل کے روز بھی گذرگاہ کھلی رکھی جائے گی اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔ ابو صبحہ کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادئی سے واپسی کے بعد درجنوں فلسطینی مصر میں پھنسی ہوئے ہیں۔ انہیں وطن واپسی کے لیے سفری سہولیات فراہم کرنا قاہرہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر گذرگاہ امور نے کہا کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں صرف معتمرین حضرات کی آمدو رفت کی اجازت کی بات کی گئی ہے۔ ان کے علاوہ عام شہریوں کے سفر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے تین دن کے لیے رفح بارڈر کھولنے کے نتیجے میں غزہ سے 2200  افراد عمرہ کی ادائی اور دوسرے کاموں کی غرض سے بیرون ملک سفر پر گئے ہیں جبکہ بیرون ملک سے صرف  300  افراد کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.