رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے قائم کردہ فالو اپ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے بجلی کے بلوں میں ’’بلو‘‘ کے نام سے نیا ٹیکس عائد کرنے مقامی غریب آبادی پرغیرمعمولی بوجھ پڑا ہے۔ ہم فلسطینی قومی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ’بلو‘ نامی اس ٹیکس کے فوری خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے پاور اسٹیشن کے لیے خام تیل کی فراہمی پرعائد ٹیکسوں میں بھی چھوٹ دی جائے تاکہ اس کا فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے عوام پرعائد کردہ ’’بلو‘‘ نامی اضافی ٹیکس بجلی کے بحران کو مزید گھمبیر کرنے کا موجب بن رہا ہے۔ اس لیے اسے فوری طورپر ختم کیا جائے۔
بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر غزہ کے عوام پر بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہٹایا نہ گیا تو فالو اپ کمیٹی متبادل اقدامات پر مجبور ہوگی۔