مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مہم گلوبل پیپلز اتھارٹی اور زکواۃ کمیشن برائے بحالی متاثرین فلسطین نے مشترکہ طورپر رواں ماہ صیام میں "غزہ کے لیے آپ کا رمضان” کے عنوان سے مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں، غریبوں، بیوائوں اور یتیموں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ مہم کے تحت ماہ صیام کے دوران دو لاکھ گھرانوں تک مفت راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گلوبل پیپلز اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں مجموعی طورپر 2 لاکھ خاندانوں میں خوراک کی تقسیم کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ رمضان کے ابتدائی دنوں میں 40 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجائے گا۔
بیان میں غزہ کی پٹی میں غریبوں اور محتاجوں میں خوراک کی تقسیم میں مدد فراہم کرنے والے اداروں بالخصوص عرب ممالک، اسلامی دنیا، یورپ اور امریکا کے مخیرحضرات کی جانب سے امداد کی فراہمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی راشن کے 40 ہزار پیکٹ تیار حالت میں پہنچائے جا چکے ہیں۔ رمضان کے شروع میں 20 ہزار پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے اور بتدریج دو لاکھ پیکٹ کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
