برطانیہ کے ایک مقامی بنک کی جانب سے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے متاثرین کے لیے جمع کردہ امدادی رقوم منجمد کرنے پر بہ طور احتجاج ملائیشیا میں برطانوی بنک کا بائیکاٹ شروع کر دیا گیا ہے۔
بائیکاٹ کرنے والوں میں ملائیشیا کے وزیر صنعت و تجارت ’’اسماعیل صبری یعقوب‘‘ اور دیگر اہم حکومتی و کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔
ملائیشن وزیر صنعت و تجارت اسماعیل یعقوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے برطانوی بنک "HSBC” کا فراہم کردہ کریڈٹ کارڈ منسوخ کرا دیا ہے۔ اب ان کا اس بنک سے کوئی لین دین نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی بنک اگر جنگ سے متاثرہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے بجائے ان کے امدادی فنڈز روک سکتا ہے تو ہم بھی اس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کی کئی دوسری حکومت اور کاروباری شخصیات نے بھی برطانوی بنک کا بائیکاٹ شروع کر رکھا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
