(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنےوالے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے رہا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ فلسطینی شہری کو قابض فوج نے چند ہفتے قبل علاج کے لیے مغربی کنارے میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا تھا۔رہائی پانے والا فلسطینی مسعود اصلیح اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ اسے چند ماہ پیشتر غرب اردن اور غزہ کے درمیان’’بیت حانون‘‘ گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
