• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، متعدد عمارتیں تباہ

بدھ 27-05-2015
in غزہ
0
plf several-destroyed
0
SHARES
5
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب اور شمال میں اسرائیلی فوج کے "ایف 16 ” جنگی طیاروں نے تازہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مقامی اور اور سیکیورٹی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بدھ کو علی الصباح جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے شمال مشرق میں واقع پرانا ہوائی اڈے کے قریب ایک میزائل داغا۔ جائے وقوعہ سے دھوئیں بلند ہوتا دکھائی دیا ہے تاہم خالی زمین پرگرنے والے میزائل کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مغربی رفح میں صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے چند منٹ کے وقفے کے ساتھ تین میزائل داغے تاہم آخری اطلاعات تک ان حملوں کا ہدف بننے والی جگہ کا تعین نہیں ہوسکا تھا۔ جبکہ ایک راکٹ رفح میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے مرکز پرداغا گیا، جس کے نتیجے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی طیاروں کے ذریعے مغربی خان یونس میں بھی القدس بریگیڈ کے دو مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا مگرکسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں حطین کے مقام پربھی القدس بریگیڈ کے ایک مرکز میزائل داغا گیا ہے تاہم وہ پھٹ نہیں سکا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ اور دوسرے جنگی جہازوں کی غزہ کی پٹی میں نچلی پروازیں جاری ہیں اور شہریوں میں سخت خوف پایا جا رہا ہے۔

غزہ کے سیکیورٹی حکام نے بمباری کا نشانہ بننے والے مقامات کو خالی کرالیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ مزید بڑھا سکتی ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ اسرائیل میں داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے حماس کو راکٹ حملوں کی ذمہ دار قراردیا گیا تھا۔ غزہ کی پٹی سے کسی عسکری گروپ نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.