عبرانی نیوز ویب پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بدھ کے روز شمالی غزہ کی فضاء میں ایک چھوٹے ڈرون کو اڑتے دیکھا گیا جس کے بعد آس پاس کی تمام یہودی کالونیوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔
رپورٹ مطابق اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس اداروں نے سرحدی علاقوں بالخصوص ’’نتیب ھعسارا‘‘ نامی یہودی کالونیوں اور اس کے گردو کی فضاء میں غزہ سے اڑنے والے طیارے کو فضاء میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔
بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ غزہ سے اڑنے والا طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں مبینہ ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا ڈرون طیارہ صہیونی فوجی مشقوں اور اہم تنصیبات کی تصاویر اتارنے کے مقصد کے لیے ہوا میں چھوڑا گیا تھا۔
