• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی لابی کی تشکیل کا اعلان

منگل 05-04-2016
in غزہ
0
0Pala0901
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے غزہ کی پٹی کے علاقے میں پر اسرائیل کی گذشتہ دس سال سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے خلاف سرگرم تنظیموں نے ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی اور علاقائی لابی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی انسداد ناکہ بندی مہم کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی دسویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔ طویل معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انسداد ناکہ بندی مہم نے انسانی حقوق کے دیگر اداروں اور امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت عالمی اور علاقائی سطح پر غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے اسرائیل پردباؤ ڈالا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی ذرائع ابلاغ کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر گذشتہ شام 17 اسلامی اور عرب ممالک کے ٹی وی چینلوں پر بیت المقدس کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے عالمی لابی کی تشکیل کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں فلسطین کے الاقصیٰ ٹی وی چینل نے شام کی ڈیڑھ گھنٹے کی نشریات غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی ناکہ بندیوں اور اس کے منفی اثرات کے لیے مختص کی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے سنہ 2006 ء میں اس وقت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں جب فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ یہ پابندیاں دراصل غزہ کے عوام کو حماس اور جمہوریت پسند مگرصہیونی ریاست کے خلاف سرگرم قوتوں کوووٹ دینے کی سزا ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی لابی کی تشکیل کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.