• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی ناکہ بندی منظم سنگین انسانی جرم ہے: الشیخ عکرمہ صبری

اتوار 11-01-2015
in غزہ
0
plf crime
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے غزہ کی پٹی کی اسرائیل کے ہاتھوں آٹھ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے منظم سنگین انسانی جرم قرار دیا ہے۔

  مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ صبری نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی ناکہ بندی  کے فوری خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

علامہ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت دو ملین کے قریب فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دے رکھی ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔ غزہ پرپابندیاں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندیوں کے شکار لاکھوں شہری شدید برف باری کی وجہ سے مزید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں سردی اور بھوک سے بچوں کی اموات اسرائیلی کی گردن پر ہیں۔

علامہ عکرمہ صبری نے فلسطینی قومی حکومت کی طرف سے غزہ کے عوام کی مشکلات کے حل میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت بھی محصورین غزہ کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ قومی حکومت کوغزہ کے عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو برفانی طوفان اور بارشوں کے باعث سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسرنہیں ہیں۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.