غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 10 سال سے مسلط ناکہ بندی توڑنے کے لیے غزہ کی تنظیمون نے ایک نیا بحری قافلہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی قومی کمیٹی کے ترجمان ادھوم ابو سلمیہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ عن قریب ایک بحری قافلہ غزہ کی بندرگاہ سے عالمی سمندر میں روانہ کریں گے۔ابو سلمیہ نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لے سرگرم تمام مقامی تنظیمیں ان کے اس مشن میں ان کے ساتھ ہیں اور وہ دنیا کے لیے غزہ سے امدادی قافلہ روانہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ جولائی 2018ء کو غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے دو بار عالمی قافلے غزہ کی پٹی سے باہر بھیجنے کی کوشش کی گئی مگر صیہونی بحریہ نے یہ کوشش ناکام بنا دی تھی۔ دس جولائی کو غزہ سے باہر بھیجی گئی کشتی پر سوار درجنوں کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔