غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن شہید اور ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جمعہ کے روز کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی رفح کے مقام پر ایک فلسطینی امدادی کارکن عبداللہ القططی کو گولیاں ماریں۔ گولیاں اس کے سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔