غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی بچے کو زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں البریج کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 15 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بچے کی کمرمیں گولی لگی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ 2018ء کے بعد سے مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 125 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمیÂ ہوچکے ہیں۔