خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آئرن ڈوم کی تازہ بیٹریاں ایک ایسے وقت میں نصب کی گئی ہیں جب دو روز پیشتر غزہ کی سرحد پرایک جھڑپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فوج نے غزہ کے بالمقابل جنوبی اسرائیل میں بئر سبع اور نتیفوت یہودی کالونی کے درمیان آئرن ڈوم کی مزید دو بیٹریاں نصب کی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل فوج کے قریبا دو ماہ تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کی خلاف ورزیاں بھی جاری رہی ہیں۔ بدھ کے روز سخت کشیدگی اس وقت دیکھی گئی جب اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ جھڑپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار بھی شہید ہوا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین