• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی تعمیرنو کے لیے ڈونرزکانفرنس سب سے بڑا فراڈ تھا:البرغوثی

بدھ 08-07-2015
in غزہ
0
plf doners-fraud
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ایک سرکردہ سیاسی رہ نما اور قومی پروگریسیو موومنٹ کےسیکرٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے امداد کے وعدے پورے نہ ہونے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے ڈونرز کانفرنس محض ایک فراڈ اور دھوکہ تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں البرغوثی کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کو ایک سال کا عرصہ گذرگیا ہے لیکن عالمی برادری کی جانب سے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں برپا کی گئی قیامت کے آثار جوں کے توں موجود ہیں۔ اس پرمزید ظلم یہ کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی چاروں اطراف سے ناکہ بندی بھی مسلسل جاری ہے۔ عالمی برادری نہ تو غزہ کی تعمیر نوکے لیے مقرر کردہ امداد فراہم کرسکی اور نہ اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

انہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عالمی فوج داری عدالت میں شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے مرتکب صہیونی فوجیوں اور اسرائیل کی سیاسی قیادت کو عالمی عدالت کے کہٹرے میں لانے کے لیے کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لائے۔ مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں صہیونی جنگی مجرموں کا ٹرائل فلسطینی اتھارٹی کےعزم کا امتحان ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.