• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی تجارتی گذرگاہ بند کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: اقوام متحدہ

جمعرات 12-07-2018
in غزہ
0
0Pala11473
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی غرب اردن سے متصل ’کرم ابو سالم‘ تجارتی راہ داری بند کرنے پراسرائیل کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ گذرگاہ کی بندش سے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران مزید گھمبیر شکل اختیار کرسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نیکولائی ملاڈینوف  نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کا علاقہ اسرائیل کی 12 سال سے مسلط کردہ پابندیوں کی زد میں ہے جس کے باعث غزہ کی فلسطینی آبادی کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ اگر غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارتی راہ داری بند کردی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہوجائے گا۔

انہوں نے خبرار کیا کہ غزہ کی پٹی میں برآمدات اور درآمدات پر پابندیان عائد کرنا باعث تشویش ہے۔ انہیں امید ہے کہ اسرائیل جلد از جلد کرم ابو سالم گذرگاہ کو دو طرفہ تجارتی آمد ورفت کے لیے کھول دے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ انسانی امداد تجارت اور دو طرفہ لین دین کے برابر نہیں ہوسکتی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے ایک پریس  کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے تازہ اقتصادی پابندیاں پہلے سے جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی تجارتی گذرگاہ بند کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: اقوام متحدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.