• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: کھدائی کے دوران ملبے سے ناکارہ فاسفورس بم برآمد

پیر 28-03-2016
in غزہ
0
0Pala0811
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی پٹی میں ایک مکان کے ملبے کی صفائی کے دوران عملے کو ناکارہ فاسفور بم ملا ہے جس نے اس بات پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگوں میں عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے غزہ کی پٹی میں پولیس کےزیرانتظام بم ڈسپوزل شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ وسطی غزہ میں جنگ سے مسمار ایک مکان کے قریب سے ملبہ ہٹانے کے دوران زمین میں گھسا ایک بم ملا ہے جس کی تحقیق کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ وائیٹ فاسفورس بم ہے جسے سنہ 2008 ء اور 2009 ء کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران گرایاگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناکارہ فاسفور بم اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی پر عالمی سطح پر ممنوعہ اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں النیصرات کالونی میں کھدائیوں کا کام جاری تھا کہ اس دوران عملے کو مشکوک بم دکھائی دیا، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ یہ بم 155 ملی میٹر دھانے والی توپ سےداغا گیا ہے۔ بم ناکارہ ہونے کے باعث شہریوں کے لیے خطرے کا باعث نہیں تھا کیونکہ اس کےاندر سے وائیٹ فاسفورس ختم ہوچکا تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 2009 ء میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فاسفورس بموں کی بارش کی تھی جس پر پوری دنیا میں سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ وائیٹ فاسفورس کے استعمال سے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ وائیٹ فاسفورس بم انسانی جلد، گوشت اور ہڈیوں تک کو جلا کر راکھ کردیتا ہے۔

سنہ 2008-09 ء میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں 1440 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ: کھدائی کے دوران ملبے سے ناکارہ فاسفورس بم برآمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.