• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر ٹیکسوں کی چھوٹ کا مطالبہ

پیر 18-08-2014
in غزہ
0
plf taxes
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں ایک ماہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاری کے بعد فلسطین میں غزہ کی پٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور جنگ زدہ عوام کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دینے کے مطالبات میں مزید شدت اختیار آگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں عوامی اور ابلاغی حلقے اس سے قبل بھی یہ مطالبہ کر چکے  ہیں۔ فلسطین کے ایک ممتاز دانشور اور اقتصادی امور کے ماہر ’’محمد خالد ابو جیاب ‘‘ نے فلسطین کی قومی حکومت اور رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کراس کے تمام ٹیکس معاف کردیں۔

ابو جیاب کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پہلے ہی غزہ کی پٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے چکے ہیں۔ جب فلسطینی صدر یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ غزہ کی پٹی تباہ حال اور آفت زدہ علاقہ ہے تو وہاں کے عوام کو یہ ریلیف ضرور دیا جانا چاہیے کہ انہیں کچھ عرصہ کے لیے ٹیکسوں سےمستثنیٰ قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے 30 جولائی کو اپنے ایک بیان میں غزہ کی پٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ سے شہرکی تعمیرنو کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی دانشور ابو جیاب کا کہنا تھا کہ صہیونی قاتل اور فلسطینیوں کے جانی دشمن سے یہ توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی کہ وہ جنیوا میں طے پائے امن معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے تباہی اور بربادی کا جو کھیل کھیلا ہے وہ عالمی برادری کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.