(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، چین سے آنے والے شہریوں کو طبی معائنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے تاہم غزہ اس وائرس سے بالکل محفوظ ہے۔
چین سے شروع ہونے والے خطرناک وائرس کورونا ایشیاء اور امریکا سمیت یورپ کے کئی دیگر ممالک تک پہنچ گیا ہے مقبوضہ فلسطین کے بھی بعض حصوں میں اس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واضح طورپرکہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کا محصور شہر غزہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ ہے اور یہاں اس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
غزہ میں ڈائریکٹر صحت عامہ نے کہا کہ چین سے واپس آنے والے شہریوں کے طبی معائنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیارکرنےضرور ہدایات کی گئی ہیں تاہم غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غزہ میں یہ وباء نہ پھیلے۔